Thursday 15 April 2021

Pak info

سرگودھا ڈویژن میں بارش اور آندھی کا دوسرا راؤنڈ اج رات کو لگنے کی توقع ہے۔آج شام سے رات کے دوران میانوالی اور بھکر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔میانوالی کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ سرگودھا اور خوشاب میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد کل یعنی جمعہ کو سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کی دوپہر سے اتوار کے دوران اس سلسے کا آخری راؤند ہو گا۔اس دوران سرگودھا ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں شدید آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔میانوالی میں بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کا امکان ہے۔سرگودھا اور خوشاب کے کچھ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش اور زالہ باری کا امکان ہے۔ بات ابھی یہاں ختم نہیں ہوئی ایک اور اچھا سلسلہ 19 یا 20 اپریل سے آنے کی توقع ہے جس سے سرگودھا ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں شدید گرج چمک اور شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ کسان بھائی گندم کی کٹائی موسم کو دیکھ کر کریں۔